چراغ پھر بھی ڈرے ڈرے ہیں بحالِ قیدی۔۔۔
زندگی کے اندھیرے
یہ زندگی میں ہیں جو اندھیرے بقول تیرے
نہ ہونے دیں گے کبھی سویرے بقول تیرے
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پروموشن و پوسٹنگ اضلاع کے تعلیمی نتائج سے مشروط کر دی گئی
لمحات کا صبر
ہر ایک لمحے کو جھیل لینا برنگِ وحشت
یہ حوصلے ہیں تو صرف میرے بقول تیرے
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی
چراغوں کی حالت
چراغ پھر بھی ڈرے ڈرے ہیں بحالِ قیدی
یہاں نہیں تھے ہوا کے ڈیرے بقول تیرے
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ، ہلاکتیں 1400 سے متجاوز، مزید بڑھنے کا خدشہ
سفر کی مشکلات
میں سوچتا تھا سفر ہے مشکل بغیر ان کے
مگر یہ سب لوگ ہیں لٹیرے بقول تیرے
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں پاکستانی عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیاں دینے کی وڈیوز وائرل، حکومت برطانیہ سے کارروائی کا مطالبہ
آستینیں دکھانا
کبھی تو آ کر یہ آستینیں دکھاؤں اُن کو
کہ تیری بستی میں ہیں سپیرے بقول تیرے
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے آمادہ ہیں، اہم پارٹی رہنما کا بیان
درختوں کی حالت
نہ ان پہ پتے، نہ پھول پھل ہیں نہ سایہ داری
درخت جتنے بھی ہیں گھنیرے بقول تیرے
دل و نظر کے خزانے
دل و نظر میں چھپا کے رکھتے ہیں خار، ثاقبؔ!
یہ پھول چہرے جو سب ہیں تیرے بقول تیرے
کلام :عباس ثاقبؔ








