پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
			وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی
ارکان اسمبلی کا اجلاس
مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھرا پنجاب، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الکحل سے کینسر کا خطرہ کتنا بڑھ جاتا ہے؟ نئی تحقیق میں ماہرین نے خبردار کردیا
مریم نواز کا ایجنڈا
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں بچوں اور بچیوں سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا ملزم سی سی ڈی اہلکاروں سے مقابلے میں ہلاک
پبلک ٹرانسپورٹ اور ستھرا پنجاب پروگرام
انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔
ارکان اسمبلی کی رائے
ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
				







