ہو کیا رہا ہے ۔۔؟کہیں خوشی کہیں غم، ایک اور دھمکی ، انسانی بحران بڑھتا جا رہا ہے، جیلیں تفریحی کیمپ نہیں ، چہروں سے مسکراہٹیں مٹا دی گئی ہیں
پہلا سوال
بس کر دو بس ۔۔اور کتنا خون بہے گا ۔۔۔اور کتنی دہشتگردی برداشت کرنا ہو گی ۔۔؟
اور کتنا ظلم، تشدد ہو گا ۔۔۔اور کتنی بد امنی ۔۔۔؟
ہو کیا رہا ہے ۔۔۔کس پر جشن منائیں اور کس پر سوگ ۔۔۔؟
کس پر ندامت اور کس کی مذمت ۔۔۔؟کہیں خوشی ۔۔۔کہیں غم
بے غذا غزا کو پوری امداد نہیں مل رہی ۔۔۔جیلیں تفریحی کیمپ نہیں ۔۔۔ چہروں سے مسکراہٹیں مٹا دی گئی ہیں
انسانی بحران بنتا ۔۔۔۔بلکہ بڑھتا جا رہا ہے.
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں انٹر بینک مارکیٹ میں کمی
تنزانیہ کی صورتحال
روز میڈیا میں لہو لہو خبریں پڑھنے کو مل رہی ہیں
تنزانیہ میں صدر سامیہ 98 فیصد ووٹوں سے کامیاب۔۔۔لیکن نتائج کے خلاف ملک گیر پُرتشدد مظاہروں میں 700 ہلاکتیں۔۔۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5 سے زائد ۔۔۔ اپوزیشن سراپا احتجاج، انتخابات اس وقت تنازع کا شکار ہوگئے جب حزبِ اختلاف کے مرکزی رہنماؤں کو صدارتی دوڑ سے باہر کر دیا گیا اور متعدد رہنما جیل میں قید ہیں۔
مظاہرین نے دارالحکومت میں متعدد سرکاری عمارتوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا ۔۔۔صدر سامیہ حسن نے اب تک انتخابی نتائج یا پرتشدد واقعات پر کوئی بیان نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پرجسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد
سوڈان کی جنگ
دوسری لہو لہو خبر
سوڈان میں قیامت خیز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، ہزاروں افراد محصور۔۔۔
سوڈان کے شہر الفاشر سے فرار ہونے والے عینی شاہدین نے انکشاف کیا ہے کہ نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے جنگجوؤں نے شہر پر قبضے کے دوران بچوں کو والدین کے سامنے قتل کیا، خاندانوں کو الگ کر دیا، اور شہریوں کو محفوظ علاقوں میں جانے سے روک دیا۔
جنگجوؤں نے عمر، نسل اور جنس کی بنیاد پر شہریوں کو الگ کیا، کئی افراد کو تاوان کے بدلے حراست میں رکھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق صرف پچھلے چند دنوں میں سینکڑوں شہری مارے گئے، جب کہ بعض اندازوں کے مطابق 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، غزہ میں اپنی جارحیت فوری طور پر روکے، سپین سمیت یورپی ممالک کا مطالبہ
نائیجیریا کے حالات
تیسری خبر واشنگٹن کی دھمکی سے متعلق ہے ۔۔۔۔
صدر ٹرمپ نے نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔۔۔۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا "اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکہ مالی امداد بند کر دے گا"۔
صدر ٹرمپ کی ہدایت کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان دیتے ہوئے کہا “جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں: پاک، افغان سرحد کریم سیکٹر میں افغان طالبان کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف
امریکہ میں खाद्य بحران
چوتھی توجہ طلب خبر کا تعلق بھی امریکہ سے ہی ہے ۔۔۔۔
امریکہ میں جاری سرکاری شٹ ڈاؤن کے باعث تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کے خوراکی امدادی پروگرام سے محروم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ وفاقی حکومت کے پاس فنڈز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور کانگریس میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان تعطل برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واقعہ کربلا کی روشنی میں پاکستان خود دار فلاحی ریاست بن سکتا ہے: وزیراعظم
غزہ کی صورتحال
اور اب چلتے "بے غذا" یا غذا سے محروم غزہ ۔۔۔ تو اقوام متحدہ جیسا بڑا ادارہ کہہ رہا ہے کہ اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت پوری امداد غزہ جانے نہیں دے رہا۔
ادھر عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملوں میں کئی افراد شہید ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2021ء سے اب تک دراندازی کے کتنے واقعات ہوئے، پاکستان میں کتنی شہادتیں ہوئیں؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تفصیلی جائزہ شیئر کر دیا
اسرائیلی مظاہرے
اسرائیل سے خبریں آ رہی ہیں کہ ۔۔۔ فوج میں جبری بھرتی کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے؛ ہلاکتیں بھی ہوئیں ۔۔ دارالحکومت یروشلم کی تمام مرکزی شاہراؤں پر شہریوں کے جم غفیر نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: لاہوریوں نے سوفٹ ڈرنک کے استعمال میں کراچی کے شہریوں کو پیچھے چھوڑ دیا
آخری رپورٹ
ایک اور غور طلب خبر بھی اسرائیل سے ہی ہے ۔۔۔۔
اسرائیل کے دائیں بازو کے سخت گیر وزیر بن گویر کا ویڈیو پیغام وائرل ہو رہا ہے، ویڈیو میں اسرائیلی وزیر ان فلسطینی قیدیوں کے سامنے کھڑے ہیں جن کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ بن گویر ان چند وزیروں میں شامل تھے جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے معاہدے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سنجے دت اور بیٹی کے درمیان تعلقات خراب ہیں؟ ترشیلا دت کی مبہم پوسٹ وائرل
پاکستان کی نئی صورتحال
اکتوبر میں 355 عسکریت پسند ہلاک، 72 سیکیورٹی اہلکار اور 31 شہری شہید ہوئے۔۔۔
پاکستان میں اکتوبر 2025 کے دوران عسکریت پسندوں کو 10 برسوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ سیکیورٹی فورسز نے متعدد علاقوں میں انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں کو تیز کیا۔
آخری اپیل
یہ جنگجو یا عسکریت پسند کون ہیں ، پاکستان میں کون ہمسایہ ممالک انہیں بھیج رہے اور فنڈنگ کر رہے ہیں ان کے چہرے ہم اور سب پہچان چکے ہیں، آنیوالے دنوں میں یہ چہرے مزید بے نقاب ہونگے ۔۔۔۔
انسانیت کے نام پر بس اتنی سی اپیل ہے کہ بس کر دو بس ۔۔۔
نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں








