ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں اب اُن پر خاص توجہ دینا ہو گی اور کسی بھی مسئلے کو معمولی سمجھ کر ہر گز نظر انداز نہ کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ کرپشن کیس: پرویز الہٰی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور پراپرٹی کے معاملات آپ کی خاص توجہ مانگ رہے ہیں اس طرح آپ اپنے حق کو حاصل کر سکتے ہیں ورنہ آپ کی لاپرواہی آپ کو محروم کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: فیض آباد انٹرچینج سے پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 2 سرکاری ملازم بھی گرفتار
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے بے حد قریب ہے آپ کو ہرگز لاپرواہی نہیں دکھانی اور اُس کی ہر چال پر گہری نظ رکھنا بے حد لازمی ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کے لئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کے اس معاملے میں خاص طور پر آسانیاں پیدا فرما دے گا جس کو لےکر آپ بے حد پریشان ہیں آج اچھا دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میٹھے خربوزوں سے لے کر رسیلے کیوی تک چینی پھل ایس سی او ممالک کے صارفین میں مقبول
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
انشاءاللہ ایک رُکے ہوئے کام کے ہو جانے کے واضح امکانات روشن ہیں اور جس بھی طرف سے رقم آنے کی اُمید لگا رکھی تھی وہ بھی اب پوری ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی برطانیہ میں “مشق کیمبرین پیٹرول” میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی پاک آرمی ٹیم سے ملاقات
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ غلط سمت سفر کر رہے ہیں غور کریں گے تو اپنی غلطی واضح طور پر دکھائی دے گی اس وقت فوری اصلاح کی اشد ضرورت ہے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا تل ابیب پر ’ہائپر سونک‘ الفتح میزائل داغے جانے کا دعویٰ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جس بھی کام میں مسلسل رکاوٹوں کا سامنا ہے وہ کسی بندش کی نظر ہے آپ فوری طور پر کالے ماش میں شکر مکس کر کے اپنے اوپر سے وار کر کیڑے مکوڑوں کو ڈال دیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 25 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ آج کل انجانی سی بندش و نظر کا شکار ہیں اللہ سے بڑی اُمید ہے کہ وہ آپ کو اس سے جلد نکال دے گا۔ بہرحال آپ سورہ¿© حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بڑی خبر آگئی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے اپنے روزگار میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے اگر وہ تھوڑا سا انتظار کر لیں تو زیادہ مناسب ہے۔ ان دنوں صبر سے کام لیں گے تو صورتحال ہی بدل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ نازیبا ویڈیو کا معاملہ، سجل ملک کا موقف بھی سامنے آگیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دنوں سے کسی الجھن کا شکار ہیں اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ آج سے اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور آج کا دن ایک کامیابی دلائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی ہمدردی کی روشن مثال، ریسکیو ٹیم نے سپیشل پرسن کو چار پائی پر ڈال کر میلوں فاصلہ پیدل طے کیا۔
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے اب حالات کمزور ہیں جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ہوتی ہے اس کا مطلب آپ ذاتی طور پر کسی غلطی پر ہیں تلاش کر کے اس کی اصلاح کر لیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ اُن لوگوں کے درمیان مت آئیں جو پہلے ہی آپ کے اندرون خانہ مخالف ہیں، ان کے مسئلے بلاوجہ آپ کے سر پڑ جائیں گے اس میں دور رہنا آپ کے لئے بہتر رہے گا۔








