حیرت انگیز انکشاف: خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی موت کی تحقیقات میں لڑکی اور لڑکا گرفتار
خیرپور میں 13 افراد کی موت کا معمہ
خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے شہر خیرپور کے قریب ایک ماہ قبل جاں بحق ہونے والے 13 افراد کی موت کی وجہ سامنے آگئی، شادی کرانے سے انکار پر لڑکے اور لڑکی نے پورا گھر اجاڑ دیا، تمام افراد کو زہر دے کر مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ کی رقم میں اضافہ کر دیا
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ
تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں جاں بحق افراد کو زہر دینے کا انکشاف سامنے آگیا، پولیس نے زہر دینے میں ملوث شائستہ اور امیر بخش کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت……اپنا گھر، 15 دن میں مکانوں کی تعمیر شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود معائنہ کرنے پہنچ گئیں
واقعے کی تفصیلات
خیرپور کی تحصیل پیر جو گوٹھ کے گاؤں حیبت بروہی میں ایک ماہ قبل جاں بحق ہونے والے 13 افراد کی ہلاکتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایک ماہ قبل کھانا کھانے کے بعد ان افراد کی حالت خراب ہوگئی جن کو فوری طور پر سول اسپتال خیرپور منتقل کیا گیا جہاں پر ایک ہی خاندان کے 13 افراد دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچیاں بھی شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کیلئے جاسوسی پر فوجی اہلکار سمیت 7 اسرائیلی شہری گرفتار
تحقیقات کی پیش رفت
کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر خیرپور اور پولیس نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا کہ ہلاکتیں کس وجہ سے ہوئی۔ 10 روز قبل سول ہسپتال انتظامیہ اور میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کو زہر دیا گیا جس کی وجہ سے اموات واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا، دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی
گرفتاری اور اعتراف جرم
جس کے بعد پولیس نے مزید انکوائری شروع کر دی جس کی نگرانی ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو خود کر رہے ہیں۔ زہر دینے میں ملوث ایک عورت شائستہ اور امیر بخش کو گرفتار کر لیا ہے، دونوں کے خلاف تھانہ برادری جتوئی میں پولیس اہلکار خیر گوندل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ژالہ باری نے شانگلہ میں تباہی مچائی، نظام زندگی مفلوج
ملزمان کے بیانات
دونوں گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ شادی سے انکار پر ہم نے آٹے میں زہر ملایا۔ اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے کی مزید انکوائری کی جا رہی ہے، جو کوئی بھی اس میں ملوث ہو گا اس کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق عبداللہ کا بیان: جے شنکر کے پاکستان دورے پر تازہ ترین خبر
مؤثر خاندان کی شناخت
یاد رہے کہ جاں بحق ہونے والی پوری فیملی کا تعلق گل بیک بروہی سے تھا، جاں بحق ہونے والوں میں گل بیک، اس کی بیوی، گل بیک کے 3 بیٹے، 5 بیٹیاں، ایک بھائی، اس کا داماد اور ایک رشتہ دار شامل ہیں۔
شادی سے انکار کی وجہ
پولیس کے مطابق تمام افراد آپس میں کزن تھے، گل بیک کی فیملی نے رشتے سے انکار کیا۔ شائستہ کا رشتہ دینے کے انکار پر شائستہ اور امیر بخش دونوں نے زہر دیا اور یہ واقعہ پیش آیا، زہر باہر سے امیر بخش لے کر آیا۔ اس واقعے میں امیر بخش کا باپ بھی جاں بحق ہو گیا۔ شائستہ گل بیگ کی بڑی بیٹی تھی اور اپنے والدین کو دونوں نے مل کر زہر دیا جس سے سارا گھر اجڑ گیا۔