محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 4 سے 5 نومبر کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جس کمپنی نے انڈیا کو جہاز دیئے وہ کہہ رہی ہے پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہونا چاہیے: گورنر سندھ
مغربی ہواؤں کا سلسلہ
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 نومبر کی رات مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 5 نومبر تک موجود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا
بارش کی پیش گوئی
4 سے 5 نومبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں، آندھی اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہِ حرارت میں نمایاں کمی کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا الحمرا کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ بونس دینے کا اعلان
سموگ میں کمی کی امید
محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران سموگ میں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کسانوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مسافروں کے لیے ایڈوائزری
مسافروں اور سیاحوں کے لیے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ عوام الناس انتظامیہ کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔








