محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز بارش کا امکان
تعزیت کا اظہار
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سنجے دت کی دوبارہ شادی، سات پھیرے لینے کی ویڈیو وائرل
فاتحہ خوانی اور ہمدردی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4لاکھ 10ہزار سے زائد ہو گئی
سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین کو داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان
چودھری شجاعت حسین نے ملک میں مجموعی سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے انتظامات کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔








