معاشیات مستحکم، ٹیکس نظام، توانائی اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ کا اقتصادی استحکام کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی سمت درست ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے، ٹیکس نظام، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

پریس کانفرنس میں اقتصادی پالیسیاں

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر IT شزا فاطمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے میکرو اکنامک استحکام سے متعلق اہم کام کیا ہے، ہمارا ہدف پائیدار معاشی استحکام یقینی بنانا ہے۔

بنیادی اصلاحات کی ضرورت

انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ بھی معاشی استحکام کی توثیق ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کی باتیں

ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ٹیکس سے متعلق بجٹ میں منظور ہونے والے اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔ مؤثر اقدامات کے باعث ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات میں وقت درکار ہوتا ہے، پہلی بار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

توانائی کے شعبے میں تبدیلیاں

اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی: وزیر توانائی اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گردشی قرض میں کمی کیلئے 1200 ارب روپے کا قرض معاہدہ کیا، ایک سال میں گردشی قرضے میں 700 ارب روپے کی کمی لائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی اور گذشتہ 18 ماہ میں بجلی کی قیمت میں ساڑھے 10 فیصد تک کمی کی ہے۔

نجکاری کے حوالے سے اقدامات

حکومت نجکاری عمل میں شفافیت یقینی بنا رہی ہے: مشیر برائے نجکاری

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ آج وزیراعظم اس معاملے پر بہت خاص توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے پیش کیا کہ نجکاری کمیشن کی استعداد کار بڑھائی جارہی ہے اور شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے۔

رائٹ سائزنگ پر پیش رفت

54 ہزار خالی اسامیاں ختم کر دی گئیں: سلمان احمد

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے رائٹ سائزنگ سلمان احمد کا کہنا تھا کہ 20 وزارتیں رائٹ سائزنگ کے عمل سے گزر چکی ہیں اور 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...