پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرا دی

وزیر اعلیٰ کی گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کی حمایت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پنجاب میں کروم بک (لیپ ٹاپ) کے لیے فیکٹری لگائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی جبکہ اس موقع پر ٹیک ویلی کے سی ای او عمرفاروق بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

ملاقات میں سافٹ ویئر کی تفصیلات

ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔ طلباء کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ اور "اے آئی جمنے" بھی انسٹال کیا جائے گا۔ انگلش لرننگ کے لیے "ریڈ آلانگ" سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا۔ گوگل کروم بک میں "کین وا" سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آب گم کے اسٹیشن سے نکلتے ہی پٹری میں خوبصورت مگر طویل ترین لوپ آتا ہے، مسافروں کو آخری ڈبہ اور پیچھے لگا بینکر انجن بھی صاف نظر آتا ہے۔

وفد کی تعریف اور وزیر اعلیٰ کا عزم

گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ویثرنری قیادت کو سراہا۔ وفد نے ایجوکیشن خاص طور پر بچیوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ کے وژن کو متاثر کن قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن کے فروغ کے لئے گوگل فار ایجوکیشن کی معاونت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پورے ڈویژن میں صفائی مہم جاری، گلی، محلوں کو عرق گلاب سے دھویا جارہا ہے: کمشنر

اساتذہ کی تربیت اور طلبہ کی ترقی

گوگل فار ایجوکیشن کے اعلیٰ سطح وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا کہ انہوں نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 2 ہزار زائد ٹیچرز کو ٹریننگ دی ہے جبکہ دیگر اساتذہ کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ گوگل فار ایجوکیشن سرکاری سکولوں کے طلباء کی آئی ٹی ٹریننگ پر بھی قابل ذکر کام کررہا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوگل فار ایجوکیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کررہے ہیں۔ پنجاب کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے۔ پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کے لئے بھرپور معاونت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...