قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ، سمری وزیراعظم کو ارسال
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ پانچ نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس طلبی سے متعلق نئی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ وارداتیں کرنے والے گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
اجلاس کی نئی تاریخ اور وجوہات
سما ٹی وی کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 27 اکتوبر کو ہونا تھا، تاہم مالیاتی امور سے متعلق اہم آرڈیننس کی وجہ سے اجلاس ری شیڈول کیا گیا ہے۔ یقین دہانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے آرڈیننس جاری نہیں ہو سکا۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس
اب سینیٹ کا اجلاس کل بروز منگل اور قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بلان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق پارلیمانی سیشن طلب ہو جائیں تو آرڈیننس جاری نہیں ہو سکتا۔








