مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے
27 ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، جس کے چیف جسٹس ہی سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرخان میں نامعلوم شخص کی لاش کا معمہ حل
ججز کی ٹرانسفر میں تبدیلیاں
سما ٹی وی کے مطابق ججز ٹرانسفر میں چیف جسٹس کی اجازت اور متعلقہ جج کی رضامندی کی شق ختم کرنے کی تجویز ہے۔ آرٹیکل200 سے ٹرانسفر میں ہائیکورٹ جج کی رضامندی کی شق ختم کی جائے گی۔ ججز کے ٹرانسفر کے لیے متعلقہ چیف جسٹس کی اجازت کی شق بھی ختم ہوگی۔ مجوزہ ترمیم میں ایگزیکٹو مجسٹریٹ سمیت اہم تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ڈاکٹرز نے جواب دے دیا، گھر والوں نے قبر کے لیے جگہ خرید لی، جرمنی میں مقیم پاکستانی جو واقعی موت کے منہ سے معجزانہ طور پر واپس آ گیا
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جائے گا۔ این ایف سی ایوارڈز کے حوالے سے بھی تبدیلیاں شامل ہیں۔ ترمیم میں این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی بھی تجویز ہے۔ تعلیم اور محکمہ پاپولیشن ویلفیئر صوبوں سے واپس وفاق کے پاس چلے جائیں گے۔
حکومت کی حمایت اور پیشکش
ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم میں اتفاق رائے ہونے پر حکومت آئینی ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ حکومتی وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے۔








