گوگل کی جانب سے پنجاب میں گوگل کروم بک کی فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی

وزیراعلیٰ کی گوگل کی معاونت کی یقین دہانی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی اور تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کو متاثر کن قراردیا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر نواز کی دوسری شادی سے متعلق بیان پر وضاحت

گوگل کروم بک میں سافٹ ویئر کی تنصیب

ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔ طلبہ کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول کٹ اور 'جیمنی اے آئی' بھی انسٹال کیا جائے گا۔ انگلش لرننگ کے لیے 'ریڈ آلانگ' سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا جبکہ 'کینوا' سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے فروغ کے لیے گوگل فار ایجوکیشن کی معاونت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن سینٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے حلف اٹھا لیا

ٹیچرز کی تربیت

گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے بریفنگ میں بتایا کہ گوگل فار ایجوکیشن نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 2 ہزار سے زائد ٹیچرز کو ٹریننگ دی ہے جبکہ دیگر اساتذہ کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب کی تشکیل

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کررہے ہیں، پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کے لیے بھرپور معاونت کریں گے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...