سینیٹ اجلاس کا 18نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا
اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ سیکرٹریٹ نے کل ہونے والے اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جائے گا، سینیٹ اجلاس میں سوالات و جوابات کا سیشن ہوگا، شیری رحمان ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سرکاری سکولوں کی کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونےکا انکشاف
ایجنڈے میں شامل بل
دنیا ٹی وی کے مطابق ایجنڈے میں کہا گیا کہ اجلاس میں پاکستان وائلڈ فونا اینڈ فلورا ایکٹ میں ترمیمی بل 2024 پر رپورٹ پیش ہو گی۔ شیری رحمٰن کمیٹی کی سالانہ رپورٹ 2024 اور سینیٹر عرفان صدیقی خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں گاڑی سے مرد اور خاتون کی برہنہ لاشیں برآمد
رپوٹس کی پیشکش
اِسی طرح سربیا میں پاکستانیوں کو فراہم کردہ ویزا معاونت پر رپورٹ، سینیٹر عون عباس یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔ سینیٹر رانا محمود الحسن نیشنل سکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر اظہار برہمی، سبزیوں کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری
قومی قوانین کی ترمیم
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونِ شہادت ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 میں توسیع کی قرارداد اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیمِ نو آرڈیننس 2025 سینیٹ میں پیش کریں گے۔
تعلیمی بل کی منظوری
وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کنگ حمد یونیورسٹی بل 2025 منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 پر غور اور منظوری دی جائے گی، وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ آسان کاروبار بل 2025 پیش کریں گے.








