داعش خراسان کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث دہشتگرد مارا گیا

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی

باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب اور اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث دہشتگرد ضیاءالدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکم صادر: وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری

دہشتگرد کی خبریں

’’جیو نیوز‘‘ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوثر کے علاقے میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگرد دیگر بھی متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا۔ دہشتگرد ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یو آئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا۔ ہلاک دہشتگرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا۔

دہشتگرد کی تاریخ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد ضیاء الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید تھا۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دہشتگرد ضیاء الدین کو رہا کر دیا گیا تھا۔ ضیاء الدین 2023 میں افغانستان سے پاکستان داخل ہوا تھا۔ دہشتگرد ضیاءالدین کی ہلاکت سے داعش خراسان کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...