امریکا اور قطر نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلا دوطرفہ ایئر ڈیفنس کمانڈ سینٹر قائم کر دیا: سینٹ کام
امریکا اور قطر کا مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا اور قطر نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا دوطرفہ مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ قائم کر دیا ہے۔ یہ مرکز قطر کے العدید ایئر بیس پر کھولا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان
افتتاحی تقریب
العربیہ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر اور قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جاسم المناعی نے اس نئی سہولت کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات
علاقائی سکیورٹی تعاون
ایڈمرل کوپر نے کہا کہ "قطر کے ساتھ ہماری عسکری تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ نیا مشترکہ کمانڈ پوسٹ علاقائی سکیورٹی تعاون کو آج اور آنے والے مہینوں اور برسوں میں مزید مستحکم کرے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: کراچی، سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے درندہ صفت ملزم کو 10 سال قید کی سزا
صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر
یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت امریکا نے قطر پر کسی بھی مستقبل کے حملے کی صورت میں سفارتی، معاشی یا درکار ہونے پر عسکری ردِعمل دینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ یہ حکم نامہ 29 ستمبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا۔
اسرائیلی حملہ
یہ پیشرفت اس واقعے کے بعد ہوئی جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوحہ میں موجود حماس کے مذاکراتی وفد پر حملے کا حکم دیا، جو امریکا کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کر رہا تھا۔








