کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
نوجوان کی ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے کی خبر
کراچی(ویب ڈیسک) رام سوامی گزدرآباد اسپتال کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ متوفی کو آج بعد نماز ظہر میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ کے ساتھ ڈنر پر نظر آنے والا شخص کون ہے؟
متوفی کی شناخت
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق متوفی کے والد محمد شاہد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گارڈن کے علاقے نشتر روڈ رام سوامی گزدرآباد اسپتال کے سامنے پیر کی شب ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ان کے بیٹے 20 سالہ شاہ زیب کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ شاہ زیب 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور صدر بوہری بازار میں کپڑے کی دکان پر کام کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ، اپوزیشن کی ’جارحانہ بیٹنگ جاری‘، بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے“ لگا
واقعے کی تفصیلات
انہوں نے بتایا کہ گارڈن حسن لشکری ولیج کشتی مسجد کے قریب ان کی راشن کی دکان ہے اور گھر بھی وہیں پر ہے۔ شاہ زیب اپنی شادی پر بہت خوش تھا۔ واقعے کے وقت وہ مارکیٹ سودا لینے گیا تھا اور خریداری کر کے واپس گھر آ رہا تھا کہ خونی ڈمپر کا شکار بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار
والد کا مطالبہ
متوفی کے والد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ان ڈمپرز کا داخلہ بند کر دیا جائے کیونکہ ڈمپرز کے بیشتر ڈرائیور غیر ملکی (افغانی) باشندے ہیں جنہوں نے کسی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوائے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کو ہمارے نوجوانوں کو قتل کرتے ہوئے بالکل رحم نہیں آتا۔ اگر یہ ڈمپر شہر میں اسی طرح دندناتے پھرتے رہے تو آج میرا بیٹا گیا ہے، کل کسی اور کا بیٹا بھی جا سکتا ہے۔
نماز جنازہ کا اعلان
متوفی شاہ زیب کی نماز جنازہ آج گھر کے قریب عثمان آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔








