قانون کی حکمرانی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی، 143 ممالک میں سے 130 ویں نمبر
			نیویارک میں قانون کی حکمرانی کی رپورٹ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) قانون کی حکمرانی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی، ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رول آف لا انڈیکس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر مریض کو آپریشن ٹیبل پر چھوڑ کر انتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے پکڑا گیا
پاکستان کا عالمی درجہ
ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رول آف لا انڈیکس جاری کردیا، رپورٹ کے مطابق 143 ممالک کی فہرست میں قانونی کی حکمرانی کے لحاظ سے پاکستان 130 ویں نمبر پر ہے۔ ڈنمارک، ناروے اور فن لینڈ سب سے زیادہ قانون پسند ممالک قرار پائے جبکہ رول آف لا میں پہلے دس ممالک میں نیوزی لینڈ اور نو یورپی ریاستیں شامل ہیں۔
موجودہ حالات
فہرست میں برطانیہ چودہ نمبر پر اور امریکہ ستائیسویں نمبر پر موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں قانون کی بالادستی کمزور ہوئی ہے، جہاں اڑسٹھ فیصد ممالک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں زوال دکھایا۔
				







