مارگلہ ہلز نیشنل پارک توہین عدالت کیس؛ سپریم کورٹ نے سول جج کے حکم امتناع پر مالک کے خلاف نوٹس واپس لے لیا

مارگلہ ہلز نیشنل پارک کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مارگلہ ہلز نیشنل پارک توہین عدالت کیس میں سول جج کے حکم امتناع دینے پر سپریم کورٹ نے مالک کے خلاف نوٹس واپس لے لیا۔ عدالت عظمیٰ نے جج کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں ‘سپر فائٹ 3’ کا انعقاد ایچ یو ایف سی کے زیر اہتمام کل ہوگا
عدالت کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، عدالت نے مارگلہ ہلز میں عمارتیں گرانے کیخلاف حکم امتناع دینے والے جج کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ دیکھے کیا اس معاملے پر کوئی ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف لڑکیوں سے دوستی کرتی ہوں، اداکارہ رومیسہ خان نے حیران کن بیان جاری کر دیا
ججز کی کارروائی پر سوالات
کمال ہے کہ سول جج سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد روک رہے ہیں۔ کیا سول جج نے حکم امتناع دے کر توہین عدالت کی؟ اس قسم کے ججز کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے قومی سلامتی اور وار کورس کے وفد کا دورہ متحدہ عرب امارات
جج انعام اللہ کا حکم
جسٹس شاہد بلال نے کہا کہ جج انعام اللہ نے دعویٰ پر حکم امتناع جاری کیا۔ دعویٰ کورٹ فیس ادائیگی کے بغیر قابل سماعت نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کو غیر منصفانہ اور بیہودہ قرار دیدیا
سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا
چیف جسٹس نے کہا کہ سول جج کو کیسے معلوم ہوا کہ درخواستگزار عجب گل درجہ اے کا ٹھیکیدار ہے۔ جسٹس شاہد بلال نے وضاحت کی کہ پوری پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بھی یہی ہوتا ہے، وکلا جج کو دعویٰ پڑھنے نہیں دیتے اور حکم امتناع لے لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ
وکیل کی وضاحت
وکیل ریسٹورنٹ نے کہا کہ میرے موکل کا پروپیگنڈہ سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے متعلقہ جگہ کا قبضہ دیدیا اور جگہ خالی کردی۔ جس دعویٰ پر ریسٹورنٹ عمارت گرانے کا حکم امتناع دیا گیا وہ 2 اکتوبر کو واپس لے لیا گیا۔
آئینی حیثیت
چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یکم اکتوبر کو رپورٹ طلب کی۔ 2 اکتوبر کو عجب گل نے اپنا دعویٰ واپس لے لیا۔ آئین کے تحت ایگزیکٹو اور عدلیہ سپریم کورٹ کا حکم ماننے کے پابند ہیں۔ بظاہر حکم امتناع عدالتی احکامات کی نفی کرنے کیلئے جاری کیا گیا۔