چینی شہری کا سابقہ محبوبہ سے لیا گیا قرض 24 سال بعد واپس کرنے کیلئے انوکھا اقدام
ایمانداری کی مثال
بیجنگ (ویب ڈیسک) عام طور پر لوگ قرض لیتے ہیں تو اسے واپس کرنا ہی بھول جاتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک چینی شہری نے اس وقت ایمانداری کی مثال قائم کردی جب اس نے بیوی کی مدد سے سابقہ محبوبہ سے لیا گیا قرض 24 سال بعد واپس کرنے کا ارادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہرنائی میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
قرض کی واپسی کی کوشش
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لی نامی شخص نے میڈیا کا سہارا لیا اور عوامی خدمات کرنے والے ایک پروگرام میں آکر سابقہ محبوبہ 'ما' کو ڈھونڈنے کی کوشش کی تاکہ اس کا قرض واپس کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی مائیکروسافٹ پاکستان چھوڑ رہی ہے؟
قرض کی مقدار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیسے 10000 یوان تھے جو پاکستانی تقریباً 4 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی خضدار میں سکول بچوں کی بس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت
ملنے کا پس منظر
لی اور ما کی ملاقات 1991 میں ہوئی جب دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے، بعد ازاں 2001 میں لی کو اپنا بزنس شروع کرنے کے لیے کچھ پیسوں کی ضرورت پڑی جس پر ما نے اسے قرض دیا۔
تلاش کی کوششیں
لی کے پاس سے ما کا فون نمبر کھوگیا جس کے بعد اس نے ٹیلی ویژن کا سہارا لیا البتہ تاحال وہ ما کو نہیں ڈھونڈ سکے ہیں۔








