پنجاب کے منصوبے شفافیت کی علامت، مخالفین کے کلرکوں سے بھی اربوں نکلتے ہیں: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کی گفتگو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی تاریخ کی سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنے والی وزیر اعلیٰ ہیں۔ پنجاب حکومت کے تمام منصوبے شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت کا مظہر ہیں، جن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے صرف وعدے کیے، پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھروں اور 1 کروڑ نوکریوں کے دعوے کیے مگر عملی طور پر ایک بھی وعدہ پورا نہ کر سکی۔ اس کے برعکس، پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جبکہ کسان کارڈ پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے زائد کسانوں میں 100 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر، 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات؛ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
شفافیت اور عوامی خدمت
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے 16 فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام جان سکیں کہ ان کے ٹیکس کا پیسہ کہاں لگ رہا ہے۔ پنجاب میں کرپشن کلچر ختم ہو چکا ہے، اب نہ ڈی سی اور اے سی کا ریٹ نکلتا ہے نہ کسی دفتر کا کمیشن۔ بیوروکریسی کی کارکردگی KPIs کے تحت مانیٹر کی جا رہی ہے تاکہ عوامی خدمت میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل، فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم، ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا
ستھرا پنجاب پروگرام
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمٰی بخاری نے بتایا کہ پنجاب میں "ستھرا پنجاب" پروگرام کے تحت 1 لاکھ 40 ہزار ورکرز اور دو ہزار افسران صفائی کے نظام میں مصروف ہیں۔ اب تک 94 لاکھ ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگایا جا چکا ہے، جو تاریخ کا سب سے بڑا صفائی پروگرام ہے۔ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا فیز ٹو شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت 200 نئی بسیں فراہم ہوں گی، جبکہ دسمبر تک 1100 الیکٹرک بسیں 42 شہروں میں چلائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کے حوالے سے پاکستانی سفیر کا اہم بیان
مکاں کی فراہمی
وزیر اطلاعات نے اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کو مریم نواز کا فخر قرار دیا اور بتایا کہ 1 لاکھ 4 ہزار 800 خاندانوں کو قرضے دیے جا چکے ہیں، 30 ہزار گھر مکمل ہو چکے اور 90 فیصد تعمیرات آخری مراحل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سموگ گنز کے استعمال سے فضائی معیار بہتر بنانے کا کامیاب تجربہ، وزیراعلیٰ کی انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کی ٹیم کو شاباش
صحت کے اقدامات
عظمٰی بخاری نے کینسر اور امراضِ قلب کے مریضوں کے لیے ادویات گھروں تک پہنچانے کے پروگرام، چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں 7 ہزار بچوں کی کامیاب سرجری، اور سرگودھا میں کارڈیالوجی ہسپتال کے تکمیل کے قریب ہونے کو حکومت پنجاب کی فلاحی ترجیحات کا عکاس قرار دیا۔ صحت کارڈ اب سرکاری ہسپتالوں میں ضروری نہیں، علاج مکمل طور پر فری ہے، جبکہ کینسر ہسپتال اگلے ماہ مکمل ہو کر ایمرجنسی خدمات کا آغاز کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
تعلیمی اقدامات
عظمٰی بخاری نے بتایا کہ بلاسود ای بائیکس سکیم کے تحت 27 ہزار طلباء و طالبات کو بائیکس فراہم کی جا چکی ہیں، جن میں 8200 الیکٹرک بائیکس طالبات کے پاس ہیں، جبکہ یتیم بچوں کے لیے خصوصی ای بائیکس سکیم مریم نواز نے متعارف کروائی ہے۔ کاش کوئی ایسی عینک بن جائے جو کے پی کے حکمرانوں کو محرومیاں، خراب سڑکیں، خالی سکول اور بگڑتی امن و امان کی صورتحال دکھا سکے، اگر ایسی عینک بنانے میں مدد چاہیے تو پنجاب حکومت تیار ہے۔
قانونی کارروائی کا عندیہ
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز کی نجی گفتگو لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ ہم ڈیفیمیشن کورٹ جا رہے ہیں، اگر عدالت نے سزا نہ دی تو 30 لاکھ روپے کا جرمانہ ضرور دینا پڑے گا۔








