لاہور پولیس نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث حاضر سروس اور برطرف پولیس اہلکاروں پر مشتمل 5 رکنی گینگ گرفتار کرلیا
چوہنگ پولیس کی بڑی کامیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چوہنگ پولیس نے نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا جس میں حاضر سروس اور برطرف پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک طرف سڑکوں پر شدید احتجاج کی کال ہے تو دوسری طرف دشمن سرحدوں سے نہیں، اندر سے وار کر رہا ہے، یہ احتجاج نہیں، دشمن کا ایجنڈا ہے، ناز بلوچ
ملزمان کی گرفتاری
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر نے بتایا کہ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش کروڑوں روپے مالیت کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کی وارداتیں کرتے ہوئے فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ ہوگئے
گینگ کے اراکین
پولیس حکام کے مطابق گینگ میں شامل کانسٹیبل علی حیدر اے آر ایف میں تعینات ہے جبکہ ملزم راحت علی سابقہ پولیس اہلکار ہے جسے کچھ عرصہ قبل برطرف کیا گیا تھا، دیگر گرفتار ملزمان میں علی، فیصل اور سلیم شامل ہیں۔
تحقیقات کا عمل جاری
چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور فوٹیجز کی مدد سے گینگ کو گرفتار کیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔








