مقبولیت کے دعوے بری طرح زمین بوس ہو رہے ہیں، سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں تبدیلی کو عبرتناک شکست ہوئی، عابد شیر علی
عابد شیر علی کی گفتگو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے مقبولیت کے دعوے بری طرح زمین بوس ہو رہے ہیں، پہلی بار سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں تبدیلی کو عبرتناک شکست ہوئی۔
بار کونسل کے انتخابات کا اثر
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ رہی سہی کسر بار کونسل کے انتخابات نے نکال دی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شکست سے دو چار ہوئے۔ قوم اب حقیقی معنوں میں ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے باہر نکال رہی ہے اور خدمت، ترقی، خوشحالی، اور وطن سے محبت کرنے والوں کو منتخب کر رہی ہے۔
مقبولیت کے دعوے بری طرح زمین بوس ہو رہے ہیں، پہلی سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں تبدیلی کو عبرتناک شکست ہوئی رہی سہی کسر بار کونسل کے انتخابات نے نکال دی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شکست سے دو چار ہوئے، قوم اب حقیقی معنوں میں ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو ووٹ کی طاقت…
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) November 4, 2025








