محسوس ہو رہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر کام شروع ہو چکا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ محسوس ہو رہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر کام شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

بلدیاتی حکومت کی اہمیت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومت ایک ایسا موضوع ہے جس پر صوبوں نے قُانون سازی کرنی ہے۔ پنجاب اسمبلی سے بھیجی گئی قرارداد پر تمام جماعتوں نے موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی حکومت کو آئینی تحفظ ملنا چاہیئے۔ بلدیاتی حکومت کا وقت برقرار رہنا چاہئے۔ سندھ میں بلدیات کا نظام ہے اور وہاں ہر جماعت اپنا نظریہ رکھتی ہے۔ جیسے وفاق اور صوبائی حکومت کو آئینی تحفظ حاصل ہے، ایسے ہی مقامی حکومتوں کو بھی آئینی تحفظ ہوناچاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ ہزیانی جنگی تعطل سے کیسے نکلا جائے؟

آئینی تحفظ کے حصول کے اقدامات

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ حاصل کرنے کے حوالے سے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان تک پیغام پہنچائوں گا۔ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔ ستائیسویں آئینی ترمیم میں مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ کی شق شامل نہیں ہوتی تو بعد میں بھی ہو سکتی ہے۔

صوبوں کی مالی ذمہ داریاں

کیا صوبوں کو این ایف سی کے فنڈز دینے کے بعد وفاق کے پاس اتنی گنجائش رہ جاتی ہے کہ وہ اپنا کام چلا سکے؟ جو وفاق نے قرض کی ادائیگی کرنی ہے اس میں صوبے بھی اپنا حصہ ڈالیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...