پروفیسر ڈاکٹر عرفان ملک رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف گلاسگو کے پاکستان میں انٹرنیشنل ایڈوائزر تعینات
تعیناتی کی مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر عرفان ملک کو رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف گلاسگو کے پاکستان میں انٹرنیشنل ایڈوائزر کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عرفان ملک کی خدمات
تعیناتی نہ صرف پروفیسر ڈاکٹر عرفان ملک کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ یو سی ایم ڈی کے اُس عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے جو ادارہ عالمی سطح پر تعاون، تحقیق اور طب کے شعبے میں اعلیٰ معیار کے فروغ کے لیے رکھتا ہے۔








