عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
مذاکرات کے اختیارات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اتحاد کے صدر محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ٹرمپ کو نوبل پرائز کیلیے نامزد کرنا غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے، حافظ نعیم الرحمان
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ہدایت
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی قسم کے رابطوں سے روک دیا ہے۔ عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا تاہم پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی قسم کے رابطوں سے روک دیا ہے۔
مشاورت کا طریقہ
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اگر حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کو مذاکرات یا بات چیت کرنی ہے تو محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس سے کرے۔








