ڈکی بھائی رشوت خوری کیس: سائبر کرائم افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور

رشوت کے الزام میں گرفتاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈکی بھائی کے معاملے میں رشوت کے الزام میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسروں کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر محمود عبوری ریڈ بال کوچ مقرر

عدالتی فیصلے کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسریٹ نعیم وٹو نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس تنازعہ، سری لنکن بورڈ اور کرکٹرز میں معاملات طے پا گئے

الزامات اور تحقیقات

تحریری حکم کے مطابق ملزمان پر فراڈ اور بھاری رقم ہتھیانے کا الزام ہے، تحقیقات کے مطابق ملزمان نے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ہتھیائے، ایف آئی اے نے مزید شواہد اور دستاویزات کی فراہمی کیلئے ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی بالی ووڈ واپسی کی حمایت، بدلتی صورتحال میں دیا مرزا کی وضاحت آگئی

مشکوک اثاثے

عدالتی حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق 7 لاکھ ارسلان رضا، 99 لاکھ زوار، 19 لاکھ 48 ہزار یاسر، 3 لاکھ 60 ہزار مجتبیٰ ظفر، 45 لاکھ محمد عثمان اور 3 لاکھ سلمان عزیز سے برآمد ہوئے، شکایت کنندہ عروب جتوئی نے الزام عائد کیا کہ ، شعیب ریاض کو 90 لاکھ روپے رشوت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی 9 مئی کے 35 مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

تفتیشی عمل

تحریری حکم میں لکھا گیا کہ عروب جتوئی کے مطابق 5 لاکھ روپے چوہدری سرفراز احمد کو بھی ادا کیے گئے، تفتیشی کے مطابق مقدمہ دو حصوں پر مشتمل ہے ، پہلا رشوت کا الزام اور دوسرا این سی سی آئی اے میں بدعنوانی کے نیٹ ورک کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان لڑ پڑے، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی

متاثرین کے بیانات

بتایا گیا کہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے اثاثے ذرائع آمدن سے زائد پائے گئے، ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کے دوران ریکوری اور چھٹیوں کے باعث متاثرین کے بیانات مکمل نہ ہوسکے، بھاری ریکوری کے باعث مزید تفتیش ضروری ہے۔

عدالت کا حکم

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ جسمانی ریمانڈ صرف شواہد اور پیش رفت کی بنیاد پر دیا جائے گا، ملزمان کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، ایف آئی اے ملزمان کے خلاف متاثرین کی تصدیق کا عمل مکمل کرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...