حمزہ علی عباسی کا بچپن میں سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
حمزہ علی عباسی کی بچپن کی بیماری کا انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بچپن میں ایک سنگین بیماری سے مقابلہ کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں شہید افراد کی نماز جنازہ ، آرمی چیف کی شرکت
انٹرویو میں بیماری کا ذکر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں اداکار کے ایک انٹرویو کے مختلف کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں جس میں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تصدیق کی کہ بچپن میں انہیں گردوں کی سنگین بیماری nephritis ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو میں صارفین کا فون نہ سننے والے ایس ڈی اوز اور ایکسیئنز کے خلاف کارروائی شروع
بیماری کی تکلیف
حمزہ علی عباسی نے بتایا وہ انتہائی عجیب وقت تھا، میری عمر اس وقت 8 یا 12 برس تھی جب میں شدید تکلیف سے گزرا، اس بیماری میں یہ ہوتا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے آپ کے گردے فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن، دو مغیوں کو بازیاب کروالیا گیا
والدہ کی دعا اور شکرگزاری
اداکار نے کہا کہ ایسے میں میری والدہ نے جائے نماز بچھالی تھی اور اللہ کے سامنے بہت روئیں، شکر الحمداللہ کہ اللہ نے مجھے شفا دی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر نے “شنگھائی روح” کو فروغ دے کر بین الاقوامی تعلقات کی نئی قسم کی بنیاد رکھی
تعلیم اور نوکری کا سفر
دوران پروگرام حمزہ نے یہ بھی بتایا کہ والدہ سے شرط لگی تھی کہ اگر میں سی ایس ایس میں کامیاب ہوگیا تو آگے نوکری نہیں کروں گا اور میں سی ایس ایس میں اچھے نمبروں سے پاس ہوا۔
اداکاری کی خواہش
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ میں نے ٹریننگ بھی کی اور پولیس کے محکمے میں بھرتی ہوا، والدہ نے بہت اصرار کیا کہ نوکری جاری رکھوں لیکن میں اداکاری میں آنا چاہتا تھا، اسی لیے والدہ کو منا لیا۔








