ژالہ باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی، مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کو بحال کر دیا
موسم کی عمومی حالت
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری گلیات، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
درجہ حرارت میں تبدیلی
گزشتہ روز اسلام آباد، لوئر دیر، کالام، مالم جبہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مظفرآباد میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 03، سکردو منفی 01 اور بابوسر میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








