انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیرِاہتمام طلباء کے لئے تقریب کا انعقاد

ریاض میں تقریب کا انعقاد

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں دورِ حاضر میں بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مختلف موضوعات پر ان کی تخلیقی سوچ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفیرِ پاکستان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور طلباء کے درمیان ہونے والے مباحثوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ: عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

شرکت کرنے والے طلباء

سعودی دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم اور انٹرنیشنل کالج فار ٹورازم اینڈ ہاسپیٹالیٹی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تقریب میں پاکستان، انڈونیشیا، چین، بھارت اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے طلباء نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: قصور: کھیت سے گلا کٹی ہوئی ملنے والی لڑکی دم توڑ گئی، مقدمہ درج

طلباء کی شمولیت اور خیالات

اس موقعہ پر طلباء نے معاشرتی زندگی کو گزارنے کے لیے مختلف مباحثوں میں شرکت کرکے اپنے خیالات کو اجاگر کیا جبکہ اپنی تقاریر کے ذریعے علم و دانش، لیڈر شپ اور کمیونیکشن کو اجاگر کیا اور کہا کہ اگر آج کی نئی نسل کو دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو طلباء کو اپنی تکنیکی اور تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا ہوگا تاکہ وہ ایک تابناک مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔

اہم شخصیات کے خیالات

اس موقع پر سفیر پاکستان احمد فاروق، موٹیویشنل سپیکر سید وقاص، حسن عمران، ڈاکٹر امین، پروفیسر چین منگ اور دیگر کا کہنا تھا کہ آج کی نسل کل کی معمار ہے اس لیے اس طرح کی تقریبات سے بچوں میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آتے ہیں اور طلباء ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں جس سے ان کی ذہنی صحت کو تقویت ملتی ہے اور وہ مزید بہتر انداز سے آگے بڑھتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...