خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ
ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر کو دھمکی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ڈرامہ نویس و ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کو نامعلوم شخص نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لاہور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے کارکنوں کی لاشیں کون چھپا رہے تھے ، مطیع اللہ جان کیخلاف مقدمہ کس کے حکم پر بنا ۔۔؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب ایک نامعلوم کالر نے انہیں فون کر کے تاوان کے لیے دھمکیاں دیں۔ کالر نے پیغامات اور بار بار کالز کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
پولیس کی کارروائی
ڈرامہ نویس کے مطابق انہیں مسلسل بھتہ خوری کی کالز اور میسجز موصول ہوئے جن میں تاوان نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی۔
دوسری جانب، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لیا جائے گا اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔








