روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے،بلاول بھٹو زرداری کی ظہران ممدانی کو دلی مبارکباد
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی مبارکباد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ظہران ممدانی کو نیویارک سٹی کا میئر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے اور ’’ایکس‘‘ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
بلاول بھٹو کا پیغام
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے لکھا، ’’ظہران ممدانی کو نیویارک سٹی کا میئر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔ ان کی تاریخی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے۔ روٹی، کپڑا اور مکان اب بھی صرف نعرہ نہیں، بلکہ دنیا بھر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: رشتے کے تنازع پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا
سوشل میڈیا پر ٹویٹ
Heartiest congratulations to @ZohranKMamdani on his historic win as Mayor of New York City. His victory reaffirms that Roti, Kapra aur Makan remain universal rights, a manifesto of dignity shared by people from Karachi to New York. A proud moment for progressives everywhere.…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) November 5, 2025
تاریخی کامیابی
واضح رہے کہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی تاریخی کامیابی حاصل کر کے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بن گئے ہیں۔








