محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اجلاس ، آئینی ترمیم کو ملکی نظام کے لئے زہر قاتل قرار دے دیا
اجلاس کا انعقاد
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور بلاول بھٹو کی ٹویٹ میں بتائے گئے ممکنہ نکات تفصیلی زیر بحث آئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اختتام بانی ایم کیو ایم جیسا ہوگا، فیصل واوڈا
مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالفت
اجلاس کے شرکاء نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کو ملکی نظام کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک غیر نمائندہ فارم 47 کی پیداوار اسمبلی اور سینیٹ کے ذریعے جس میں اپوزیشن لیڈرز تک بھی موجود نہیں، سے آئین میں چھیڑ چھاڑ کرنا پاکستان کی موجودہ نازک سیاسی صورتحال میں آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا
احتجاج کا فیصلہ
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی آئین پاکستان کو پی ڈی ایم منشور میں تبدیل کرنے کی کوشش کا ہر سطح اور ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ مزید برآں، آئین پاکستان سے کھلواڑ اور حکومتی چیرہ دستیوں پر پاکستان کے ہر طبقے بشمول سول سوسائٹی سے بامعنی روابط، مشاورت اور شمولیت سے حکومتی گرینڈ منصوبے کا راستہ روکا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر اظہار خیال
تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ۲۷ ویں آئینی ترمیم اور بلاول بھٹو کی ٹویٹ میں بتائے گئے ممکنہ نکات تفصیلی زیر بحث آئے۔ اجلاس کے شرکاء نے مجوزہ ۲۷ ویں آئینی ترمیم کو ملکی نظام کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک غیر… pic.twitter.com/NehFm8wq78— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) November 5, 2025








