17 سیٹوں سے جو بھی ترمیم آئے وہ غیر آئینی ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
سہیل آفریدی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 17 سیٹوں سے جو بھی ترمیم آئے وہ غیر آئینی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کے لئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے قومی اسمبلی پہنچے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ہر گز قبول نہیں ہو گا، 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی عمران خان سے ملاقات ضروری ہے۔
اجلاس کی تفصیلات
واضح رہے کہ اس وقت قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سمیت قومی اسمبلی کے ارکان شریک ہیں، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض جاری ہے。
????۔ 17 سیٹوں سے جو بھی ترمیم آئے وہ غیر آئینی ہوگی۔ سہیل آفریدی pic.twitter.com/fmlk0Stztm
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) November 5, 2025








