کراچی سے اغوا کے گئے 2 نوجوانوں کو بلوچستان سے بازیاب کروا لیا گیا
کراچی میں اغوا کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی نے بلوچستان میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گارڈن سے اغوا کیے جانے والے 2 نوجوانوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مدت ملازمت پوری کرکے چلے جائیں گے،اعظم نذیر تارڑ
بازیابی کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس اور سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے تکنیکی بنیادوں اور ہیومن انٹیلی جنس پر بلوچستان میں اہم مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 43 روز قبل گارڈن سے اغوا کیے جانے والے 2 مغوی نوجوان، عامر ولد حاجی اورنگزیب اور اس کے دوست شاہ زیب ولد عنایت اللہ، کوریو گاڑی سمیت بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کیلیے جاسوسی پر فوجی اہلکار سمیت 7 اسرائیلی شہری گرفتار
اغوا کا پس منظر
ایس ایس پی اے وی سی سی، آصف رضا بلوچ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ بازیاب کرائے جانے والے مغوی نوجوان ٹرانسپورٹرز ہیں اور دونوں نوجوان کو 23 ستمبر کو گارڈن چڑیا گھر کے قریب سے کاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے مغوی نوجوان کی رہائی کے لیے 3 ارب روپے تاوان طلب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم گینگسٹر کے گانے ’یا علی‘ کے گلوکار زوبین گارگ سکوبا ڈائیونگ کرتے چل بسے
تحقیقات اور کارروائی
انھوں نے بتایا کہ مغوی نوجوانوں کے اغوا کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج کیا گیا تھا اور بعدازاں مقدمے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے سپرد کی گئی تھی۔ پولیس نے اپنی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی، جو بلوچستان میں چھاپہ مار کارروائی کرکے دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب ہوئی۔
اغوا کاروں کا تعاقب
ایس ایس پی نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کے اغوا میں ملوث اغوا کار فرار ہیں جن کا بلوچستان میں تعاقب جاری ہے۔ اے وی سی سی پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے بعد مدعی مقدمہ اور مغویوں نے ایس ایس پی اے وی سی اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔








