متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی عدالت کے فیصلے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے مالی سال کا بجٹ ۲ جون کو پیش ہوگا
ملزمان کی عدم پیشی کا معاملہ
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالتی وقت ختم ہونے تک ملزمان عدالت سے غیر حاضر رہے۔ جس پر عدالت نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے، جس میں کہا گیا کہ عدالت پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی ضمانت خارج کر دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی
عدالت کے ریمارکس
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے کنڈکٹ سے ظاہر ہے کہ وہ جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہو رہے جبکہ استغاثہ کے 3 گواہان عدالت میں موجود رہے ہیں۔ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
کیس کی سماعت کا ملتوی ہونا
بعد ازاں، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔








