کوٹ عبدالمالک میں 14 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، شہریوں نے ملزم کو درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا
کوٹ عبدالمالک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی
لاہور (زین بابو سے) کوٹ عبدالمالک میں 14 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر خوب درگت بنا کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ اوباش نوجوان کی درگت کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ شہریوں نے ملزم عمران کو درگت بنانے کے بعد تھانہ کوٹ عبدالمالک پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق ملزم نے 14 سالہ لڑکی کو کام سے واپسی پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بچی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔








