Government Hires Consultant for Profiling Chinese Loans in CPEC Power Plants

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا انکشاف

اسلام آباد /کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ سسٹم کو 5 آئی پی پیز سے بجلی درکار نہیں۔ حکومت ڈیمانڈ مینجمنٹ کے حوالے سے 5 سالہ پالیسی پر کام کررہی ہے۔ سی پیک منصوبوں کی ڈیٹ پروفائلنگ کے نتیجے میں ساڑھے تین سے پونے چار روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں آئین ہے نہ قانون، جمہوریت ہے نہ سیاسی ماحول: شیخ رشید

چینی قرض کی پروفائلنگ میں پیشرفت

حکومت نے سی پیک پاور پلانٹس میں استعمال ہونے والے چینی قرض کی پروفائلنگ کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ اس ضمن میں حکومت بینک آف چائنا، انشورنس کمپنی اور قرض دہندگان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ 35 میں سے 19 روپے یونٹ کیپسٹی چارجز ہیں، یہ شرح 50 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان آج پھر مذاکرات ہوں گے

پاور سیکٹر کے مسائل

پاور سیکٹر میں بہتری سے قیمت 15 روپے کم نہیں ہوگی۔ پیداوار، تقسیم، ترسیل اور دیگر امور کو بہتر بنانا ہوگا۔ کوئی معاہدہ یک طرفہ ختم نہیں کررہے۔ مختلف طریقوں سے ڈیل کر کے ہم سمجھتے ہیں کہ بہتر قیمتوں پر آسکتے ہیں۔ حکومت پاور سیکٹر میں درکار اصلاحات پر عملدرآمد میں کافی سنجیدہ ہے اور بجلی بلوں میں اضافے کا سبب بننے والے ٹیکسوں کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Several Migrants Drown at Sea While Attempting to Reach England from France

نجی ٹی وی پر بحث کا موضوع

نجی ٹی وی پر آئی پی پیز کے معاملے پر 2 گھنٹے تک ’’پاکستان کیلئے کرڈالو‘‘ کی تھیم کے ساتھ زبردست بحث کی گئی۔

مشکلات اور حل کی کوششیں

وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر جنریشن کی قیمت غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن کے اندر بڑے مسائل موجود ہیں اور ڈسٹربیوشن میں لائن لاسز سمیت ریکوری کے مسائل موجود ہیں جو سالانہ 500 سے 600 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالتے ہیں۔ مسائل کیپسٹی پیمنٹس میں ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔

جو بھی جنریشن پلانٹس ہیں چاہے وہ حکومت، پرائیوٹ سیکٹر یا چائنیز سی پیک کے ہوں، تمام کے ساتھ اس وقت مختلف طریقے سے ڈیل کر کے ہم سمجھتے ہیں کہ بہتر قیمتوں پر آسکتے ہیں، اس لیے ہم سب کے ساتھ بات کررہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگلے چند مہینوں میں کچھ بہتری ضرور آئے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...