یانگو رائیڈ نے پاکستان میں نیا ان-ایپ سیفٹی فلو متعارف کرا دیا

یانگو رائیڈ نے نیا سیفٹی فلو متعارف کرادیا

کراچی (ویب ڈیسک) عالمی ٹیکنالوجی ادارے یانگو گروپ کی ذیلی سروس یانگو رائیڈ نے پاکستان میں اپنی ایپ میں نیا سیفٹی فلو متعارف کرا دیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے تحت مسافروں کے لیے ذاتی نوعیت کی حفاظتی چیک لسٹیں شامل کی گئی ہیں، جن کی مدد سے صارفین اپنی سواری کے دوران فعال حفاظتی اقدامات کو با آسانی دیکھ کر سکیں گے۔ اسی کے ساتھ ایپ میں نیا سیفٹی سینٹر بھی شامل کیا گیا ہے جو سفر سے پہلے اور دوران اہم حفاظتی رہنمائی فراہم کرے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا حفاظتی نظام بتدریج ملک بھر میں تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔

پری ٹرپ چیک لسٹ

زیادہ محفوظ اور پراعتماد سفر کے لیے رہنما اقدامات
نئے سیفٹی سینٹر میں مسافروں کے لیے ایک جامع چیک لسٹ فراہم کی گئی ہے، جس میں سفر سے پہلے مکمل کیے جانے والے اہم حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔ اس فہرست میں آن بورڈنگ ہدایات کا مطالعہ، ذاتی معلومات کی تکمیل، بھروسہ مند رابطوں کا اندراج، سیلفی لینا اور ای میل اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے، تاکہ سواری کا آغاز زیادہ محفوظ اور مطمئن انداز میں ہو سکے۔

اگر چیک لسٹ میں کوئی لازمی مرحلہ مکمل نہ ہو تو ایپلیکیشن اس کو واضح طور پر نشان زد کر دیتی ہے، اور صارف کو فوری طور پر متعلقہ قدم اٹھانے کی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، مسافر پارٹنر ڈرائیوروں کے معیار کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں، کسی بھی تنازعہ یا حادثے کی صورت میں مدد لینے کا طریقہ جان سکتے ہیں، اور ایک کلک کے ذریعے ایپ میں موجود تمام حفاظتی فیچرز کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ مین اسکرین پر ہمہ وقت SOS بٹن اور ایمرجنسی مدد تک فوری رسائی کے آپشنز دستیاب رہتے ہیں، تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری رابطہ ممکن ہو سکے۔
میرال شریف، کنٹری منیجر یانگو پاکستان نے کہا کہ یانگو میں مسافروں کی حفاظت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ مضبوط حفاظتی اقدامات متعارف کرانا ہی کافی نہیں، بلکہ انہیں ہر صارف کے لیے واضح اور قابل فہم بنانا بھی ضروری ہے۔ نئی ذاتی حفاظتی چیک لسٹوں اور درجہ بہ درجہ اپ ڈیٹس کے ساتھ، اب مسافر یہ جان سکیں گے کہ ہم ان کے سفر کے ہر مرحلے میں ان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔

سواری کے دوران حفاظتی صورتحال کی نگرانی

نیا سیفٹی سینٹر سفر کی موجودہ صورتحال کو ظاہر کرتا ہے اور یہ بتاتا ہے کہ کون سے حفاظتی فیچرز اور چیک اپ فعال ہیں۔ سیکورٹی کی مجموعی سطح کا تعین کرتے وقت کچھ اہم عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

ڈرائیور کی شناخت کی تصدیق

پارٹنر ڈرائیوروں کو اپنی شناخت کی تصدیق کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ سیلفی اور لائسنس کے دونوں اطراف کی تصاویر اپ لوڈ کرنا لازمی ہیں۔ سسٹم ان معلومات کو ڈرائیور کے پروفائل کے ساتھ خودکار طور پر جانچتا ہے۔ جب تک یہ عمل مکمل نہ ہو جائے، ڈرائیور آرڈر قبول نہیں کر سکتے۔

رفتار کی نگرانی

یانگو رائیڈ ایپ GPS کی مدد سے ڈرائیور کی رفتار اور راستے کی نگرانی کرتی ہے، اور اس رفتار کا موازنہ اس سڑک پر مقرر کردہ حد رفتار سے کیا جاتا ہے۔ یہ ڈیٹا ایپ میں موجود نیویگیشن معلومات کی بنیاد پر خودکار طور پر تجزیہ کیا جاتا ہے۔

ڈرائیونگ اسٹائل کی نگرانی

ڈرائیونگ بی ہیوئیر مانیٹرنگ سسٹم ڈرائیور کے اسمارٹ فون کے ایکسلرومیٹر اور جائروسکوپ کے ذریعے رفتار میں اچانک تیزی، بریک اور گاڑی کی حرکت کے انداز کو جانچتا ہے۔ غیر محفوظ ڈرائیونگ کی صورت میں ڈرائیور کو انتباہ جاری کیا جاتا ہے، اور بار بار نظر انداز کرنے کی صورت میں سروس تک رسائی محدود بھی کی جا سکتی ہے.

سواری کی انشورنس

یانگو کے ہر فعال سفر کے دوران مسافر اور پارٹنر ڈرائیور دونوں بیمہ کے تحت محفوظ ہوتے ہیں، جس سے کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال میں تحفظ اور معاونت کی فراہمی یقینی بنتی ہے۔

یانگو رائیڈ نے اپنی سروس میں حفاظت کو مرکزی حیثیت دے رکھی ہے۔ کمپنی کے مطابق، سواری سے پہلے، دورانِ سفر اور سفر مکمل ہونے کے بعد بھی مسافروں اور پارٹنر ڈرائیوروں کے لیے 30 سے زائد حفاظتی فیچرز دستیاب ہیں۔ ان خصوصیات میں رفتار اور ڈرائیونگ اسٹائل کی مسلسل نگرانی، بھروسہ مند رابطوں کے ساتھ راستے اور سفر کی تفصیلات شیئر کرنے کا آپشن، ہنگامی صورتِ حال میں SOS تک فوری رسائی، اور دیگر حفاظتی اقدامات شامل ہیں، جو مجموعی طور پر سفر کو زیادہ محفوظ اور پراعتماد بناتے ہیں۔

یانگو گروپ کے بارے میں

یانگو گروپ ایک بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو جدید عالمی ٹیکنالوجیز کو مقامی سطح پر قابلِ استعمال روزمرہ خدمات میں تبدیل کرتی ہے۔ کمپنی کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ دنیا بھر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو مقامی ضروریات اور کمیونٹیز کے تناظر میں ڈھال کر اسے قابلِ رسائی اور مؤثر بنایا جائے۔ یانگو گروپ جدت اور انضمام کے تسلسل کے ساتھ مختلف خطوں کے لیے ڈیجیٹل سروسز کو بہتر اور مربوط انداز میں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یانگو گروپ اس وقت افریقہ، لاطینی امریکہ، یورپ، مشرقِ وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور دیگر خطوں کے 30 سے زائد ممالک میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے، جن میں نقل و حرکت، فوڈ ٹیک، ڈیلیوری، اور تفریح سمیت دیگر ڈیجیٹل ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں، [email protected]

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...