فلم کے دوران ڈائریکٹر نے ہراساں کیا اور بیڈ تک آگیا، فرح خان کا کئی سال بعد انکشاف
فرح خان کی تلخ یادیں
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرح خان کو بالی وڈ میں چار دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ایک تلخ یاد اب بھی ان کے ذہن میں نقش ہے جب ایک فلم میکر نے انہیں ہراساں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بھی بڑا اضافہ کردیا
کامیابی کی راہ میں مشکلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز سے کوریوگرافر بننے والی فرح نے ٹوئنکل اور کاجول کے پروگرام میں کافی موضوعات پر گفتگو کی، اسی شو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک فلم کے دوران ڈائریکٹر نے انہیں جنسی ہراساں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضرار خان کا نکاح کا اعلان، تصاویر بھی شیئر کردیں
واقعہ کا تفصیلات
انہوں نے بتایا کہ میں اس ڈائریکٹر کی فلم میں کوریوگرافی کررہی تھی، اسی دوران میں اپنے کمرے میں گئی اور بستر پر بیٹھی تھی، وہ فلم ساز گانے پر گفتگو کرنے میرے کمرے میں آیا اور بالکل پاس بیٹھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج سے آغاز
ذاتی حفاظتی اقدام
فرح خان نے مزید کہا کہ اس نازیبا حرکت پر مجھے فوری طور پر اسے اپنے کمرے سے نکالنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا اور معاون مارے گئے
کام کی ضرورت اور مالی پریشانی
فرح خان نے دوران انٹرویو میں کہا کہ مجھے ہر حال میں کام کرنا تھا، کیونکہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے تھے اور اب میرا یہ ذہن ہے کہ میں اتنے پیسے کماؤں کہ میرے بچوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔
ٹوئنکل کھنہ کا بیان
اس منظر کی عینی شاہد ٹوئنکل کھنہ نے واقعے پر مزید کہا کہ وہ فلم ساز فرح کے پیچھے پڑا تھا، فرح کو چاہیے تھے کہ اسے مارتی پیٹتی، میں اس واقعے کی گواہ ہوں، ایسا واقعی ہوا تھا۔








