مجھ پر تنقید کرنے والے مخصوص ٹولے کے لئے پیغام ہے کہ میں آپ لوگوں کو رلاؤں گی، بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے، مشال یوسفزئی
مشعال یوسفزئی کی بیان بازی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میں اس وقت پی ٹی آئی کی سینیٹر ہوں۔ ملک کے اندر اور باہر ایک مخصوص ٹولے کو ذمہ داری دی گئی ہے جو لوگوں کو ڈس کریڈٹ اور بد دل کرے۔ مہم چلائی جائے تاکہ لوگ اپنے مقصد سے پیچھے ہٹ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کا کورٹ مارشل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ بھی آ گیا
تنقید کا جواب
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ڈس کریڈٹ کرنے والے اس مخصوص ٹولے کے لئے پیغام ہے جو مجھ پر تنقید کر رہا ہے تاکہ لوگ بد دل ہو جائیں۔ ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ میں آپ لوگوں کو رلاؤں گی، بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ میں اپنے قائد عمران خان کے راستے پر من و عن عمل کروں گی۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
مشعال یوسفزئی کا میرے سوال پر جواب۔۔میں اس وقت پی ٹی آئی کی سینٹر ہوں مجھے ڈس کریڈٹ کرنے کیلئے مخصوص ٹولہ مجھ پر تنقیدکر رہا ہے تاکہ لوگ بد دل ہوں انکے لیے میرا پیغام ہے کہ میں آپ لوگوں کو رلاؤں گی بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے @AkMashal pic.twitter.com/0SleBQhnQp
— Zahida Rao (@zahidarao123) November 6, 2025








