چمن بارڈر پر افغانستان سے پاکستانی پوسٹس پر بلا اشتعال فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا مؤثر جواب
چمن بارڈر پر فائرنگ کا واقعہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چمن بارڈر پر افغانستان سے پاکستانی پوسٹس پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ اس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب دے کر صورتحال پر قابو پا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح اور تحفظ ہمارا مشن ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
ترجمان وزارت اطلاعات کا بیان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سے آج پاک، افغان سرحد چمن پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق پھیلائے گئے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ چمن بارڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹس پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ یہ فائرنگ افغان جانب سے شروع کی گئی، جس پر ہماری سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے ذمہ دارانہ طریقے سے جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہوا کا کم دباؤ مزید طاقتور ہوگیا، کراچی میں کل سے تیز بارش کا امکان
توئٹر پر بیان
We strongly reject claims circulated by the Afghan side regarding today’s incident at the Pak-Afghan border at Chaman. Firing was initiated from the Afghan side, to which our security forces responded immediately in a measured and responsible manner.
— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) November 6, 2025
صورتحال کا کنٹرول
ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی کے باعث صورتحال کو جلد قابو میں لے لیا گیا اور جنگ بندی برقرار ہے۔ پاکستان مسلسل مذاکرات کے عمل کے لیے پرعزم ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکام بھی اسی طرح تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔








