اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ کے ڈیزائن پر پروپیگنڈا، ڈی جی پاسپورٹ نے سینیٹ میں وضاحت پیش کردی
پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن کی وضاحت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈی جی پاسپورٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر وضاحت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
سینیٹ اجلاس میں بحث
نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر سینیٹ داخلہ کمیٹی میں بحث ہوئی۔ اجلاس کے دوران ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل کیا گیا اور سیکیورٹی فیچر مضبوط بنائے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے۔ سینیٹرز کے پاسپورٹ مسائل حل کرنے پر کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا
واضح رہے کہ بھارتی نیوز چینل کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے یہ شق ہٹا دی ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے لیے کارآمد نہیں‘‘۔ تاہم اس حوالے سے حکومت کی جانب سے وضاحت بھی سامنے آگئی تھی۔ بھارتی نیوز چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان غزہ میں 20 ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے تاہم حکام نے اس کی بھی تردید کر دی تھی۔








