بنوں، اغوا کیے گئے واپڈا کے 5 ملازمین 55 روز بعد بحفاظت بازیاب، گھر روانہ
بنوں میں واپڈا کے ملازمین کا اغوا اور بازیابی
بنوں (ویب ڈیسک) بنوں کے علاقے پیردل خیل سے اغوا کیے گئے واپڈا کے پانچ ملازمین 55 روز بعد بحفاظت بازیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
اغوا کا واقعہ
ڈی پی او بنوں کے مطابق واپڈا کی ٹیم بجلی کی مرمت کے کام میں مصروف تھی جب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے ڈرائیور سمیت پانچ اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے لاکھوں کی رقم واپس لینے میں کامیاب ہوگیا، صارف کا دعویٰ
بازیاب ہونے والوں کی شناخت
ایکسپریس کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں ڈرائیور عدنان، نقیب الرحمن، فرہاد، عبدالوہاب اور جاوید اللہ شامل ہیں۔ دہشتگردوں نے ان اہلکاروں کی رہائی کے بدلے پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
محنت اور کوششیں
کئی روز کی کوششوں کے بعد مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی مدد سے تمام ملازمین کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا جنہیں بعد ازاں ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔








