فیصل آباد، طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بناکر بلیک میل کرنے والے 2 وین ڈرائیورز گرفتار
پولیس کی کارروائی
فیصل آباد(ویب ڈیسک) پولیس نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 وین ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے طالبہ کے موبائل فون سے تصاویر چرا کر اسے بلیک میل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی کمیٹی نے پاکستان کے نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کردیا
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق 2 وین ڈرائیوروں نے یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اسے بلیک میل کرکے اس کے زیورات بھی ہتھالیے تھے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
طالبہ کی جرات
پولیس کا بتانا ہے کہ کئی ماہ بعد طالبہ نے تنگ آ کر والدین کو آگاہ کیا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔








