دیور نے بیوی کے ساتھ مل کر بھابی کو قتل کردیا، لاش کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ جان کر روح کانپ اٹھے
خوشبو فیروز میں افسوسناک واقعہ
نوشہرو فیروز( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دیور نے بیوی کیساتھ مل کر بھابھی کو قتل کردیا، لاش کیساتھ کیا سلوک کیا ؟ جان کر روح کانپ اٹھے ۔
یہ بھی پڑھیں: جو بھی میری بلی ڈھونڈ کر لائے گا اسے انعام دوں گی‘ کراچی کی خاتون کا اعلان
تفصیلات
صوبہ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں نورانی کالونی میں دیور نے بیوی کے ساتھ مل کر بھابھی کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کر کے مقتولہ کی لاش گھر میں دفن کردی۔ ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی
مقتولہ کی لاش کی بازیابی
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اہلِ علاقہ کی اطلاع پر خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جبکہ قتل کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والی خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔








