مسلم لیگ (ن) کی پنجاب قیادت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکردیئے،پاور شیئرنگ پربریک تھروکا امکان
مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان بات چیت
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی پنجاب قیادت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکردیئے، پاور شیئرنگ پربریک تھروکا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی گرفتاری اور ویڈیو لیک کی جھوٹی کال، ماں کا دل کا دورہ: ایک دلخراش واقعہ
تحفظات دور کرنے کی کوششیں
’’جیو نیوز‘‘ نے پنجاب حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب قیادت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکردیئے ہیں۔ (ن) لیگ نے پی پی کے 30 ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور قوم نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے:اہلِ قلم
قانونی بھرتیاں اور ترقیاتی کمیٹیاں
محکمہ قانون پنجاب میں لاء آفیسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلزپارٹی کو شیئر ملنے کا امکان ہے۔
نئی شراکت داری کے امکانات
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں بھی پی پی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو لینے کا امکان ہے۔








