یونیورسکو کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی کی عالمی فورم میں نمائندگی
یونیورسکو پاکستان کی نامزدگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونیورسکو پاکستان نے چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا، پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی کو قازقستان کے شہر الماتی میں منعقدہ بین الاقوامی فورم "MIL Bridge Central Asia: Regional Solutions for Global Media and Information Literacy (MIL) Challenges" میں شرکت کے لیے نامزد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے سٹریٹجک طیاروں کی تباہی، امریکہ کے لیے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی
فورم کی تفصیلات
یہ فورم 30 اکتوبر 2025 کو یونیورسکو الماتی ریجنل آفس اور میڈیا نیٹ انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس کے اشتراک سے منعقد ہوا، جس میں قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، کرغزستان اور پاکستان کے ماہرین اور عملی شعبے کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس اجلاس کا مقصد خطے میں میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی (MIL) کے فروغ، تنقیدی سوچ کے استحکام اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی سنگِ میل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شاہکار تصنیف دارالمنہاج سعودی عرب سے شائع ہوگئی
پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی کی پریزنٹیشن
پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی نے اس موقع پر یونیورسکو کے اشتراک سے اپنے منصوبے "Strengthening the Media and Information Literacy (MIL) Policy Framework in Pakistan" پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے پاکستان میں MIL کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات جیسے کہ کثیر اسٹیک ہولڈر مشاورت، نوجوانوں کی شمولیت پر مبنی پروگرامز، اور پالیسی ڈائیلاگز پر بھی روشنی ڈالی، جن کا مقصد ڈیجیٹل لچک اور باشعور شہری شرکت کو فروغ دینا ہے۔
عالمی MIL Week 2025
واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت Global MIL Week 2025 منایا جا رہا ہے، جس کا موضوع ہے: "Minds Over AI – MIL in Digital Spaces"۔
اس سلسلے میں الماتی کا یہ علاقائی ورکشاپ عالمی سطح پر اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی (MIL) کس طرح معاشروں کو ڈیجیٹل تبدیلی، شمولیت، اور باشعور فیصلوں کے عمل میں مدد دے سکتی ہے۔








