سب کو پتہ ہے پارلیمان کی کوئی اوقات نہیں، لیکن عوام کے سامنے کھلم کھلا بےعزتی کرنا ضروری ہے؟اسد عمر
اسد عمر کی آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر واقعی میں عوام کی فلاح کے لئے آئینی ترمیم کرنی ہے، تو آرٹیکل 140 میں مقامی حکومت کے نظام کو آئینی تحفظ دینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مٹی کا طوفان، شہر میں یکدم ہی اندھیرا چھا گیا
مقامی حکومت کے نظام کی اہمیت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت الیکشن کی معیاد، ان کے اختیارات اور وسائل کو ویسے ہی واضح کیا جائے، جیسے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے۔ طاقت اسلام آباد یا راولپنڈی سے عوام کے ہاتھوں میں منتقل کیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔
پارلیمان کی حالت
اسد عمر نے مزید کہا کہ کمال کا نظام چل رہا ہے۔ ترمیم پر کام مکمل نہیں ہوا لیکن میڈیا نے پہلے ہی بتا دیا کہ ترمیم کس تاریخ تک منظور ہو گی! یار سب کو پتہ ہے کہ پارلیمان کی کوئی اوقات نہیں۔ لیکن عوام کے سامنے کھلم کھلا بےعزتی کرنا ضروری ہے؟
کمال کا نظام چل رہا ہے۔ ترمیم پر کام مکمل نہیں ہوا لیکن میڈیا نے یہ پہلے بتا دیا کہ ترمیم منظور کس تاریخ تک ہو گی!! یار سب کو پتہ ہے پارلیمان کی کوئی اوقات نہیں۔ لیکن عوام کے سامنے کھلم کھلا بےعزتی کرنا ضروری ہے؟؟؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 7, 2025








