عدالتوں میں مقدمات سیاسی بنیادوں پر یا انتظامیہ کے کہنے پر آگے پیچھے کیے جائیں گے تو اس سے عدالتوں کی ساکھ متاثر ہوگی،اسد قیصر
اسد قیصر کی عدالتوں کے رویے پر تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے عدالتوں کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اگر عدالتوں میں مقدمات سیاسی بنیادوں پر یا انتظامیہ کے کہنے پر آگے پیچھے کیے جائیں گے تو اس سے عدالتوں کی ساکھ متاثر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے 17 میں سے 9 بار ایشیا کپ جیتا، ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم
انصاف کی فراہمی کا بحران
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا لارجر بینچ اگر فیصلہ دے اور اس پر عمل نہ ہو تو یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اس وقت ملک میں انصاف ناپید ہوچکا ہے، اور قانون کی عملداری ختم ہوچکی ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عدالتیں اپنی بنیادی ذمہ داری یعنی انصاف کی فراہمی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے خود کھڑی ہوں، تو پوری قوم اُن کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
ماضی کی مثال
اس کی مثال ماضی میں موجود ہے کہ جب افتخار چوہدری کھڑے ہوئے تو پوری قوم اُن کے ساتھ کھڑی ہوگئی تھی۔
عدالتوں کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اگر عدالتوں میں مقدمات سیاسی بنیادوں پر یا انتظامیہ کے کہنے پر آگے پیچھے کیے جائیں گے تو اس سے عدالتوں کی ساکھ متاثر ہوگی۔ لارجر بینچ اگر فیصلہ دے اور اس پر عمل نہ ہو تو یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اس وقت ملک میں انصاف ناپید ہوچکا ہے، اور… pic.twitter.com/C2fm8sjzvY
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) November 7, 2025








