چوہدری شفقت محمود کو دو سال کے لیے صدر اور چوہدری عبدالخالق لک کو سکریٹری جنرل پاکستان انوسٹرز فورم نامزد کیا گیا
چوہدری شفقت محمود کی صدر کے طور پر نامزدگی
جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان انوسٹر فورم کے اراکین نے متفقہ طور پر چوہدری شفقت محمود کو دو سال کے لیے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل میں کھانے کیلئے کیا کیا چیزیں دی جاتی ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر
اجلاس کا مقصد
اجلاس میں تمام اراکین نے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تجربہ کار قیادت میں فورم مزید فعال کردار ادا کرے گا۔ سینئر اراکین نے فورم کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ طے کیا کہ کارکردگی کی بنیاد پر چوہدری شفقت کو آئندہ دو سال کیلئے فورم کا صدر مقرر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر بلوچستان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
نئے جنرل سیکریٹری کی نامزدگی
اراکین نے جنرل سیکریٹری کے طور پر معروف سرمایہ کار و سماجی رہنما چوہدری عبدالخالق لک کا نام پیش کیا، جس پر تمام اراکین نے منظور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے کتنے افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی؟ جانیے
پاک سعودی تعلقات کی بہتری
چوہدری شفقت محمود اور چوہدری عبدالخالق لک نے کہا کہ وہ فورم کے پلیٹ فارم سے پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو قریب لانے کے لیے بھرپور کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دیہی علاقوں کے عوام کیلئے کوالیفائیڈ ڈاکٹر ملتا نہیں, ہم شہروں میں کچھ نہیں کرتے مگر دیہات کے جعلی ڈاکٹروں کے چالان پر چالان کر دیتے ہیں.
مستقبل کی توقعات
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سابقہ سالوں کی طرح فورم کا سفیر پاکستان اور قونصلٹ کا بھی تعاون رہے گا، تاکہ پاک سعودی تعلقات میں انوسٹرز فورم کی کوششوں کو مزید طاقت ملے۔
یہ بھی پڑھیں: چین اگلے ماہ پاکستان کو 3.7 ارب ڈالر قرض دے گا
نوجوان انوسٹرز کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ نوجوان انوسٹرز بھی ترقی کر رہے ہیں، ان کا بھی ایک ذیلی فورم بنایا جائے گا۔انہوں نے تمام انویسٹر فورم کے ممبران سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ممبران کی رجسٹریشن جلدی کروائیں۔
ایوارڈز کی شناخت
یاد رہے کہ چوہدری شفقت محمود اپنی سماجی و رفاہی خدمات کے اعتراف میں متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں، جن میں 'فرزند پاکستان' اور 'پہچان پاکستان' نمایاں ہیں۔








